Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈر 19 ایشیا کپ چیمپئنز آج رات اسلام آباد پہنچے گی، استقبال کی تیاریاں مکمل

وزیراعظم شہباز شریف کل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے

انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس پہنچے گی۔ قومی ٹیم پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے رات ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر فاتح ٹیم کے شاندار اور پُرجوش استقبال کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جہاں شائقینِ کرکٹ اور متعلقہ حکام نوجوان کھلاڑیوں کا بھرپور خیرمقدم کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران بھارتی ٹیم کو شکست دے کر ایشیا کپ جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ اس تاریخی کامیابی کو قومی سطح پر سراہا جائے گا۔