Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر صارفین کیلیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نئی نیٹ بلنگ پالیسی منظور

سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نئی نیٹ بلنگ پالیسی منظور کرلی گئی۔ باضابطہ طور پراس پالیسی کو “نیپرا سولر صارفین قوانین 2025” کا نام دے دیا گیا۔

 جس کی وزارتِ توانائی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔

سولر صارفین کے ساتھ معاہدے کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں نیٹ میٹرنگ کی مد میں دیے جانے والے اضافی سرچارج کی جگہ اب صارفین کو فی یونٹ تبادلہ ملے گا۔

 جبکہ نئی سولر نیٹ بلنگ کے تحت فی یونٹ قیمت تقریباً 11 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

فی یونٹ فائدہ کم، لائسنس شرط لازمی

نیپرا ذرائع  کے مطابق موجودہ سسٹم میں سولر صارفین کو 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ تک کافائدہ حاصل تھا۔جو نئی پالیسی میں نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

مزید براں یہ  کہ آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ رکھنے والے سولرپربھی نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

قبل ازیں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو 25 کلو واٹ تک لائسنس سے استثنیٰ حاصل تھا۔

وزارت توانائی کا مؤقف، صارفین پر کم اثر کا دعویٰ

وزارتِ توانائی، ڈسکوز اور نیپرا کے درمیان کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ نیا طریقہ کار تیار کیاگیا۔

بیپرا کے مطابق وزارت نے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا کہ نئی پالیسی کے بغیر نظام چلانا ممکن نہیں رہا۔

وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمے داری ہے۔  اس پالیسی تبدیلی سے صارفین پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ ترجمان کاکہناہے کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام کی جانب منتقلی ناگزیر ہو چکی ہے۔