Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

50 سال کے بعد ہڈیوں کی صحت: کیلشیئم اور وٹامن ڈی کیوں ناگزیر؟

مناسب غذائی اجزاء نہ لیے جائیں تویہ کمزوری فریکچر اور دیگر سنگین مسائل جنم دے سکتی ہے، ماہرین

50  سال کے بعد ہڈیوں کی صحت: کیلشیئم اور وٹامن ڈی کیوں ناگزیر ہوجاتی ہیں ؟۔ ماہرین نے وجوہات سے آگاہ  کردیا۔

ماہرین صحت کے مطابق 50  سال کی عمر کے بعد انسانی جسم میں کئی قدرتی تبدیلیاں آتی ہیں۔ جن میں سب سے اہم ہڈیوں کی کمزوری ہے۔

اگر بروقت مناسب غذائی اجزاء نہ لیے جائیں تویہ کمزوری فریکچر اور دیگر سنگین مسائل جنم دے سکتی ہے۔ حالیہ طبی رپورٹس میں بزرگوں کےلئے کیلشیئم اور وٹامن ڈی کی اہمیت پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کا گھلاؤ کیوں بڑھتا ہے؟

ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کا گھلاؤ (Bone Loss) ایک فطری عمل ہے۔تاہم خواتین میں یہ عمل مینوپاز کے دوران اور اس کے بعد زیادہ تیز ہو جاتا ہے۔

اس عرصے میں خواتین ہر سال تقریباً 3 فیصد ہڈیوں کا وزن کھو دیتی ہیں، جس کی بڑی وجہ ایسٹروجن ہارمون کی کمی ہے۔

مردوں میں بھی 50 سال کے بعد ہڈیوں کی کمزوری شروع ہو جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہ مسئلہ شدت اختیار کر لیتا ہے

وٹامن ڈی اور کیلشیئم کی کمی کے ممکنہ خطرات

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی نہ صرف ہڈیوں بلکہ پٹھوں کو بھی کمزور کر دیتی ہے۔ جس کے نتیجے میں جسمانی توازن متاثر ہوتا ہے اور گرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کمزور ہڈیاں خاص طور پر 70 اور 80 سال کی عمر میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ کیونکہ اس عمر میں کولہے کے فریکچر کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔

تاہم ماہرین یہ بھی خبردار کرتے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ سپلیمنٹس کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔زیادہ کیلشیئم سے گردے کی پتھری جبکہ زیادہ وٹامن ڈی سے فریکچر کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

قدرتی غذائی ذرائع

51کیلشیئم کے قدرتی ذرائع میں دودھ، دہی، پنیر اور دیگر ڈیری مصنوعات شامل ہیں۔ جبکہ وٹامن ڈی کا سب سے مؤثر ذریعہ دھوپ ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سپلیمنٹس کا استعمال ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جائے۔خصوصاً بزرگ افراد کو اپنی روزمرہ غذا پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔