اداکارہ حنا آفریدی نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
حنا کے اعلان کے بعد شوبز حلقوں اور ان کے فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
حنا آفریدی کی شوبز کیریئر کی جھلک
حنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور ملک کے کئی بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا۔ ان کی ماڈلنگ کی صلاحیتوں نے انہیں بہت جلد مقبولیت کے سنگھاسن پر بٹھایا۔
جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ حنا نے فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔
انہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔
View this post on Instagram
حنا آفریدی کی منگنی اور تیمور اکبر سے رشتہ
حنا آفریدی کی منگنی تیمور اکبر، جو کہ ایک معروف کانٹینٹ کری ایٹر اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں، سے ہوئی ہے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں کے لیے ایک خوشگوار حیرت کا باعث بنی۔
کیونکہ حنا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھا تھا۔ شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور حنا کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔



















