سردیوں کے موسم میں جسم کی جلد خشک ہونا شروع ہو جاتی ہے اور بالوں کے مسائل میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے اس موسم میں اچھی کوالٹی کے شیمپو اور موسچرائزر کا استعمال نہایت ضروری ہے۔
خشکی کی بڑی وجہ ہوا میں نمی کی کمی ہے، لہٰذا جلد اور بالوں کی حفاظت کا انتظام موسم کے آغاز سے ہی کرنا چاہیے۔
جلد کی دیکھ بھال کے لیے ایسے موسچرائزر استعمال کریں جن میں سیرامائیڈز اور گلیسرین شامل ہوں، تاہم صرف پروڈکٹس پر انحصار کافی نہیں، سردیوں میں طرزِ زندگی میں تبدیلی بھی ضروری ہے۔
موسچرائزر: گرم پانی سے نہانے سے گریز کریں اور نہانے کے فوری بعد موسچرائزر لگائیں تاکہ جلد پر بہترین نتائج حاصل ہوں۔
شیمپو کا انتخاب: ہر فرد کی جلد اور بالوں کی نوعیت مختلف ہوتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ سردیوں میں اپنے معالج یا ہیئر اسپیشلسٹ کے مشورے سے شیمپو منتخب کریں۔
اجتناب کریں: ایسے فیس واش اور شیمپو جن میں سیلی سائیکلک ایسڈ یا بینزائل پرآکسائیڈ شامل ہوں، ان سے پرہیز کریں۔
مناسب پروڈکٹس: خشک جلد کے لیے ایسے فیس واش اور موسچرائزر استعمال کریں جو جلد میں نمی پیدا کریں، یا ایسے فیس واش کا انتخاب کریں جس میں ایلو ویرا شامل ہو۔
ان ہدایات پر عمل کر کے نہ صرف جلد بلکہ بالوں کی صحت بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے اور سردیوں کے خشک اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔




















