پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بنگلادیش میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا، تاہم انہیں اچانک اپنا شو روکنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق عاطف اسلم نے امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلادیش (اے آئی یو بی) کے طلبہ کے لیے پرفارم کیا، جسے حاضرین نے نہایت پسند کیا اور ان کے گانوں پر جھومتے بھی دکھائی دیے۔
View this post on Instagram
کنسرٹ کے دوران کچھ مداح بغیر ٹکٹ کے شائقین کی طرح اسٹیڈیم کے باہر بالکونیوں اور چھتوں پر جمع ہوگئے، یہ منظر دیکھ کر عاطف اسلم نے پرفارمنس روک دی اور وہاں موجود مداحوں سے دلچسپ گفتگو کی۔
انہوں نے نہ صرف مداحوں کا حال احوال دریافت کیا بلکہ ان کے لیے خصوصی گانا بھی پیش کیا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم کے عاجزانہ رویے اور مداحوں کی محبت کو سراہا، تاہم یہ واقعہ ان کے مداحوں کے ساتھ قریبی تعلق اور محبت کا ایک یادگار لمحہ بن گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب عاطف اسلم نے مداحوں کی محبت کو سراہا۔ رواں سال کراچی میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں بھی انہوں نے بالکونی سے کنسرٹ دیکھنے والے مداحوں کے لیے خصوصی پرفارمنس دی تھی، جس نے ان کے چاہنے والوں کے لیے ان کی قدر اور محبت کو ظاہر کیا۔
View this post on Instagram



















