Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بولرز سے کہا ٹارگٹ 250 سمجھ کر بولنگ کرنی ہے: کپتان انڈر 19

فاتح کپتان کے مطابق پاکستانی اور بھارتی شائقین کی موجودگی میں فائنل کھیلا جس سے لطف دوبالا ہوگیا۔

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز بناکر اعتماد ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگرچہ 347 رنز بنا کر پراعتماد ہوگئے تھے، مگر بولرز سے کہا کہ ٹارگٹ 250 سمجھ کر جارحانہ بولنگ کرنی ہے۔

فرحان یوسف نے بتایاکہ ٹاس ہار کر افسوس ہوا مگر پھر بیٹنگ کی دعوت ملی تو خوشی ہوئی کیونکہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی تھی اور پھر جو پلان بنایا تھا، اسی پر عمل کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ بہت خوشی ہے کہ پاکستان پہلی بار ایشیا کپ جیتا۔

فاتح کپتان کے مطابق پاکستانی اور بھارتی شائقین کی موجودگی میں فائنل کھیلا جس سے لطف دوبالا ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ جیت لیا اب زمبابوے میں تین ملکی سیریز جیتنی ہے اور پھر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔