کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت نئی تاریخ رقم کرگئی جب کہ فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، جہاں فی تولہ سونا ایک ہی دن میں 6 ہزار 200 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 5 ہزار 315 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔
عالمی مارکیٹ
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 62 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 400 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 218 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 205 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔


















