وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے توحکومت بھی تیارہے، ملک کی ترقی،خوشحالی کیلئے تمام جماعتوں میں اتفاق ہوناچاہیے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی آڑمیں غیرقانونی بلیک میلنگ نہیں ہوسکتی، دوبارہ دعوت دیتا ہوں جائزمعاملات پرمذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات پرہی مذاکرات ہوسکتے ہیں، اسمبلی کےفلورسے بھی مذاکرات کی دعوت دی، ترقی اورخوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈمارشل کوکنگ عبدالعزیزایوارڈ ملا ہے، یہ ایوارڈفیلڈمارشل کانہیں پوری قوم کاہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ فاتح ٹیم کے لیے وزیراعظم کا بڑا اعلان
انڈر19ایشیاکپ میں ٹیم کی بہترین پرفارمنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈر19ایشیاکپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا، ٹیم اس کامیابی پرمبارکباد کی مستحق ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک آگے چلنا چاہیے اورحکومت پاکستان اس کیلئے ہراقدام کیلئے تیارہے، پی آئی اے نجکاری کیلئے متعلقہ حکام اورکابینہ ارکان نے عرق ریزی سے کام کیا، نائب وزیراعظم، وزیردفاع اوروزیرخزانہ نے بہترین کاوشیں کی ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنجکاری ہوگی، بولی کے عمل کوشفاف بنانا ضروری ہے، سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں اوربولی کاعمل براہ راست دکھایاجارہا ہے، کامیاب طریقے سے بولی ہوگی تومعاملات بہترہوں گے۔

















