Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں 5G سروس کب شروع ہوگی ؟ حکومت نے خوشخبری سنادی

آئندہ 4 سے 6 ماہ میں تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے ، وزیر آئی ٹی شنزا فاطمہ

پاکستان میں 5G   سروس کب شروع ہوگی ؟ حکومت نے خوشخبری سنادی۔ صارفین کے لئے سروس کی جلد دستیابی کا اعلان کردیا گیاہے ۔

یہ خوشخبری وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سنائی ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ میں تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستان میں 5G انٹرنیٹ سروس شروع کر دی جائے گی۔ شزا فاطمہ نے اس موقع پر کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار اور اس کی دستیابی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہناتھاکہ انٹرنیٹ پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے۔

5G نیلامی اور مستقبل کی منصوبہ بندی

وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔اور اس عمل کو فروری 2026 تک مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات بھی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کے دیگر فریقین کے ساتھ مشاورت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے 2030 تک کے کنیکٹیویٹی پلان کی تیاری کا بھی ذکر کیا۔جسے آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا۔