Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس میں واٹس ایپ کے خلاف کریک ڈاؤن ، متبادل ایپ کا منصوبہ

روسی حکومت 10 کروڑسے زائدافرادسے نجی اوراینڈ ٹواینڈ انکرپٹڈ رابطے کا حق چھیننا چاہتی ہے، ترجمان واٹس ایپ

روس میں واٹس ایپ کے خلاف کریک ڈاؤن ، متبادل ایپ کا منصوبہ زیر غور ہے ۔ جس کے سبب صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،۔

نئی پابندیاں واٹس ایپ تک رسائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں ۔ترجمان وٹس ایپ نے بھی اس حوالے سے موقف پیش کردیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق روسی حکومت 10 کروڑسے زائدافرادسے نجی اوراینڈ ٹواینڈ انکرپٹڈ رابطے کا حق چھیننا چاہتی ہے۔

یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب روس میں تعطیلات کا موسم قریب ہے۔

روسی حکومت کا ردِعمل اور مستقبل کی حکمت عملی

روسی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پروٹیکشن سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میخائل کلیماریف نے موقف دیاہے ۔

ان کا کہناتھاکہ 23 دسمبر سے واٹس ایپ کی رفتار میں تقریباً 70 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔ ان کا کہناتھاجس کے باعث روسی صارفین سروس کے استعمال میں مشکلات کا شکار ہیں۔

خبردار کیا گیاکہ اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی تعمیل میں ناکام رہا تو اس پرمکمل پابندی بھی عائدہو سکتی ہے۔

روسکو منادزور کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ مسلسل روسی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔یہ ایپ دہشتگرد سرگرمیوں، افراد کی بھرتی، فراڈ اور دیگر جرائم کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں روسی حکام کا الزام ہے کہ غیر ملکی پلیٹ فارمز اور ایپس پر فراڈ کے الزامات عائد کے ہیں ۔ حکام کے مطابق یہ ایپس معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر نہیں کرتیں۔

روس میں متبادل ایپ “میکس” کا منصوبہ

فیس بک، اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی روس میں پابندیوں کی زد میں ہیں۔

غیر ملکی ایپس کے متبادل کے طور پر”میکس” نامی ایک سرکاری میسجنگ ایپ متعارف کرانے پرغورکررہے ہیں۔