Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کال آف ڈیوٹی کے شریک خالق وِنس زیمپیلا خوفناک حادثے میں چل بسے

حادثہ لاس اینجلس کے شمال میں واقع ایک پہاڑی سڑک پر پیش آیا، ،میڈیا رپورٹس

کال آف ڈیوٹی کے شریک خالق وِنس زیمپیلا خوفناک حادثے میں چل بسے ۔ وہ ویڈیو گیم کی دنیا کے معروف نام  تھے ۔

وِنس زیمپیلا معروف گیم ڈیولپر تھے، ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ گیمنگ کمپنی الیکٹرونکس آرٹس نے ان کی موت کی تصدیق کی۔وِنس کی عمر 55 برس تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ لاس اینجلس کے شمال میں واقع ایک پہاڑی سڑک پر پیش آیا۔جہاں وِنس زیمپیلا اپنی فراری گاڑی چلا رہے تھے۔

مقامی براڈکاسٹر کے مطابق، گاڑی کسی نامعلوم وجہ سے سڑک سے بے قابو ہوکرکنکریٹ کی دیوار سے ٹکرا گئی۔جس کے بعد گاڑی فوراً آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔

تحقیقات جاری: گاڑی مکمل طور پر جل گئی

کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول کے مطابق، گاڑی مکمل طور پر جل گئی ۔ حادثے میں وِنس زیمپیلا اور ایک مسافر، جو گاڑی سے باہر جا گرے تھے۔

دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

وِنس زیمپیلا کی موت گیمینگ انڈسٹری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے کام نے گیمنگ کی دنیا پر گہرا اثر ڈالا۔

واضح رہے کہ  کال آف ڈیوٹی جیسے مشہور گیمز کے ذریعے ان کی وراثت ہمیشہ جیتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں