لیبیا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد ترکیہ میں طیارہ حادثےمیں جاں بحق ہوگئے،حادثے میں لیبیا کی بری فوج کے چیف آف اسٹاف، فوجی صنعتوں کے ڈائریکٹر، چیف آف اسٹاف کےمشیر اور فوٹو گرافر بھی جاں بحق ہوگئے۔
اس دورہ میں لیبیا کے آرمی چیف نے ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر Guler اور اپنے ہم منصب Selcuk Bayraktaroglu سے ملاقاتیں کی تھیں۔
لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد تباہ، طیارے کا ملبہ مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں آرمی چیف سمیت 5 افراد سوار تھے، وزیر اعظم نے ہلاکت کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ انقرہ ایئرپورٹ سے روانگی کے کچھ دیر بعد طیارے نے لینڈنگ کی کوشش کی تھی جس کے بعد سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔
ترک وزیرداخلہ کے مطابق طیارہ انقرہ ایسن بوغا ہوائی اڈے سے طرابلس کیلئے شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا اور 8 بجکر 52 منٹ پر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔
کئی گھنٹوں بعد ڈاسالٹDassaultفیلکن 50 ٹائپ طیارے کا ملبہ انقرہ کے نواحی ہیمانہ ضلع سے ملا۔

















