اسلام آباد: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ تصویر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کی جی ایچ کیو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران لی گئی۔

انسٹاگرام پر سرفراز احمد نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اسلام و علیکم سر، سر فراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا”۔
یہ کیپشن اور تصویر دونوں ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے اور سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے شیئر کی جانے لگیں۔



















