Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں، خواجہ آصف

وزیراعظم تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیںاللہ کرے مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو سکیں

وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیںاللہ کرے مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو سکیں، لیکن پی ٹی آئی کے لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ساری زندگی اپنے ذاتی مفاد پہ اول وآخر فوکس کیا ہے، مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پہ کیے جاتے ہیں۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی اصول پرست شخص نہیں 200 فیصد مفاد پرست شخص ہے، اول اور آخر اپنے ذاتی مفاد کا سوچتا ہے، وہ ذاتی منفعت کے لئے اصول و انسانی رشتے سب روند سکتا ہے۔