Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فی تولہ سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد  فی تولہ سونا  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1 ہزار 714 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 20 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4505 ڈالر ہوگیا۔

اس کے علاوہ 428 روپے کے اضافے سے چاندی کی دس گرام قیمت 6605 روپے ہو گئی۔