Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہوش حیات نے کن اداکاروں سے اپنی عمر کا موازنہ کیا؟ نام سن کر سب حیران

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی عمر کا راز فاش کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا موازنہ کر دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اپنی عمر اور فنی سفر سے متعلق ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

ایونٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے اپنے شوبز کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اس انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اداکارہ نے کہا کہ آج جن فنکاروں کے ساتھ وہ مرکزی کرداروں میں نظر آتی ہیں، ماضی میں ان کے ساتھ ان کا رشتہ اسکرین پر بالکل مختلف نوعیت کا تھا۔

مہوش حیات نے اپنے ساتھی اداکاروں فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ دونوں عمر میں ان سے خاصے بڑے ہیں۔ 2006ء میں ایک ڈرامے کے دوران وہ فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی کے ساتھ کام کر چکی ہیں، جہاں وہ ان دونوں کی بھانجی کا کردار ادا کررہی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق اس وقت ان کی عمر صرف 12 سے 13 برس کے درمیان تھی جبکہ فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی اسی دور میں ڈراموں میں بطور ہیرو مرکزی کردار نبھارہے تھے۔

مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدل گئے اور آج انہیں انہی اداکاروں کے ساتھ مضبوط اور نمایاں کرداروں میں کام کرنے کا موقع ملا، جو ان کے طویل اور کامیاب فنی سفر کا ثبوت ہے۔

ان کے اس انکشاف کو شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، جہاں مداح ان کے کیریئر کے سفر کو متاثر کن قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں