Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تخلیقی صلاحیتیں زندگی کو طویل اور بہتر بنانے میں مدد گار

گذشتہ چند دہائیوں میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تخلیقی سرگرمیاں ہماری صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہیں۔

ایک انتہائی منفرد تحقیق سے یہ بات سامنے آئی  تخلیقی صلاحیتیں صحت کو بہتر بناکر زندگی کو طویل بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین کی طرف سے زندگی کو بہتر اور صحت مند بنانے کے لیے مختلف مشورے دیے جاتے ہیں جیسے کہ چینی کا کم استعمال، ورزش کرنا، سگریٹ نوشی چھوڑنا، متوازن غذا لینا، سپلیمنٹس لینا، تناؤ سے بچنا اور پرسکون نیند لینا شامل ہے۔

تاہم صحت کے حوالے سے ایک اہم مشورہ ایسا ہے جو شاید آپ کو کبھی نہ ملا ہو، اور وہ ہے مختلف فنون میں مشغول ہونا۔

پینٹنگ، شاعری، کاغذ سے چیزیں بنانا اور اس طرح دیگر سرگرمیاں آپ کو مصروف اور اسٹریس سے دور رکھتی ہیں اور اسٹریس کئی امراض کو جنم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت بخش سمجھ کر کھائی جانے والی چند نقصان دہ غذائیں

گذشتہ چند دہائیوں میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تخلیقی سرگرمیاں ہماری صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہیں۔

دنیا بھر میں ایسے پروگرامز بنائے جا رہے ہیں جو صحت کے شعبے میں فنون کو شامل کر رہے ہیں اور حیران کن نتائج حاصل کر رہے ہیں، جیسے کہ سرجری کے دوران موسیقی کی مدد سے ادویات کی مقدار کم کرنا، یا پارکنسنز کے مریضوں کو رقص کی مدد سے چلنے میں بہتری آنا۔

لیکن فنون صرف بیماری کے دوران ہی مفید نہیں ہیں۔ دستکاری، گانا، تھیٹر، رقص، مطالعہ، تحریر اور ڈرائنگ ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن کر صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، چاہے آپ اپنی صحت کے بارے میں نہ بھی سوچ رہے ہوں۔