Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ، وائٹ بال سیریز کی تیاریاں جاری

کچھ قومی کرکٹرز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنی شرکت برقرار رکھیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ وائٹ بال سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی، جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورۂ سری لنکا کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان پر مشاورتی عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شمولیت متوقع ہے، جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر بھی دوبارہ غور شروع کر دیا گیا ہے۔

اس دوران کچھ قومی کرکٹرز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنی شرکت برقرار رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو قومی ٹیم میں موقع دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فاسٹ بولر احمد دانیال کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت بھی متوقع بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ایک ہفتہ قبل اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جبکہ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جنوری مقرر کی گئی ہے۔