سوشل میڈیا پر کرسمس کا مشہور گانا ’’جنگل بیلز‘‘ ایک نئے اور غیر متوقع انداز میں وائرل ہو رہا ہے۔
نیدرلینڈز کے معروف ڈی جے اور پروڈیوسر اُمت اوزکان نے اس گانے کو منگولین اسٹائل میں ڈھال کر کلب میوزک کا حصہ بنایا، جس میں مخصوص بول، منگولین دھن اور جدید ٹیکنو بیٹس شامل ہیں۔
یہ منفرد ورژن انسٹاگرام پر سات دن قبل شیئر کیا گیا، جسے 8 لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں اور صارفین نے اسے ’’کرسمس ریو پارٹی‘‘ کے لیے بہترین قرار دیا۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر سانتا کلاز کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی گانے کو سراہا۔
مداحوں کی درخواست پر اُمت اوزکان نے 20 دسمبر کو یوٹیوب پر مکمل ویڈیو جاری کی اور اگلے دن یہ اسپٹیفائی پر بھی دستیاب ہوگیا۔
ویڈیو میں ایک منگولین گلوکار دکھایا گیا ہے، جس میں AI-assisted visuals کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور ثقافت کا حسین امتزاج پیش کیا جا سکے۔
















