Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبا قمر کا پولیس وردی کیس پر پہلا ردعمل سامنے آگیا

پولیس یونیفارم تنازع پر صبا قمر کا طنزیہ انداز میں جواب

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے خلاف دائر کیے گئے پولیس وردی کے مقدمے کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ صبا قمر نے ڈیوا میگزین کے ایڈیٹر اِن چیف راحیل راؤ کی ایک پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں اپنا ردِعمل دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے جاری تنازع پر راحیل راؤ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ڈیئر مسٹر چومو! کیا آپ واقعی توقع کررہے تھے کہ وہ پولیس افسر کا کردار دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ کے ساتھ ادا کریں گی؟ کردار ہمیشہ رول کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ آپ کی تخلیقی خواہش کے مطابق۔

صبا قمر نے اس پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے جواب دیا کہ اوہ خدایا! آج کل میں واقعی بہت مشہور ہو گئی ہوں۔
صبا قمر کا اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردِعمل

واضح رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ صبا قمر نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو شوٹ کیا، تاہم یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جب ایک ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں اداکارہ کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی پہنے دیکھا گیا۔

یہ درخواست وکیل آفتاب باجوہ نے شہری وسیم زوار کی جانب سے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی فرد کو سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی یا ایس پی کے عہدے کا بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔