Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بی ایم ٹی بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب

ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بیچ میں کل 901 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بیچ کی باوقار پاسنگ آؤٹ پریڈ این ایل آئی سینٹر بونجی میں منعقد ہوئی۔

ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بیچ میں کل 901 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔

 پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈر ناردرن ایریاز تھے، جہوں نے تقریب میں پاس آؤٹ ہوئے جوانوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔

 فورس کمانڈر ناردرن ایریاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت اسکاؤٹس، ناردرن اسکاؤٹس اور قراقرم اسکاؤٹس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، ناردرن لائٹ انفنٹری کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لیکر کارگل کے محاذ تک این ایل آئی کے جری سپاہیوں نے بہادری کی مثالیں قائم کی ہیں، این ایل آئی کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  بھی بے مثال قربانی دی ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ خبریں