ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
















