Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

فی تولہ سونا کئی ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا کئی ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ 429 روہے اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار 831 روپے کی نئی بلند سطح پر آگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونا 5 ڈالرز اضافے سے 4510 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 240 روپے اضافے سے 7945 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ؛ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری توجہ کا مرکز