Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ ٹو فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی اور بشری بی بی کی اپیلیں تیار

اپیلیں پیر کو بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی

اسلام آباد: بانی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی اپیلیں تیار کر لی ہیں۔

بول نیوز کے مطابق  اپیلیں پیر کو بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔

اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے انعام اللہ شاہ کے بیان پر انحصار کیا جو پہلے ہی برطرف ہو چکے تھے، جبکہ وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کرنا بھی مناسب نہیں تھا۔

اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ استغاثہ کیس میں بانی اور بشری بی بی کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

بانی اور بشری بی بی کی اپیلوں میں توشہ خانہ ٹو فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے تاکہ قانونی نقطہ نظر سے ان کے حق میں فیصلہ حاصل کیا جا سکے۔