Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر کا نیا میوزک البم ’’روشنی‘‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھاگیا

علی ظفر کے البم ’’روشنی‘‘ میں جدید ساؤنڈ اور عالمی معیار کی ویژولز نے نوجوانوں کو دیوانہ بنادیا۔

مشہور پاکستانی گلوکار علی ظفر کا نیا میوزک البم ’’روشنی‘‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دھوم مچانے لگا۔

علی ظفر کے البم نے نوجوانوں اور میوزک شائقین میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے اور پہلے ہی دن سے انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

البم کا پہلا ویڈیو سنگل ’’رخسانا‘‘ ریلیز ہوتے ہی نمبر ون ٹرینڈ بن گیا۔ چند ہی دنوں میں اس گانے نے 30 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیے اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بن گیا۔

’’چھنو‘‘ کے بعد علی ظفر کا ایک اور گانا عوام کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ البم میں کل 12 گانے شامل ہیں جن میں ہر گانا منفرد احساس اور جدت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

علی ظفر کے البم ’’روشنی‘‘ میں جدید ساؤنڈ اور عالمی معیار کی ویژولز نے نوجوانوں کو دیوانہ بنادیا۔

ہر گانے پر بننے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور شائقین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔