Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

او آئی سی کی صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت

اسرائیلی اقدام صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

او آئی سی نے واضح کیا کہ تنظیم صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

بیان میں شمال مشرقی افریقہ میں امن، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے کہا کہ شمال مشرقی افریقہ کے استحکام کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں اور ایسے فیصلے خطے میں عدم استحکام کو فروغ دے سکتے ہیں۔

او آئی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صومالیہ کی خودمختاری کے احترام کو یقینی بنائے۔