Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے، ایرانی صدر

پابندیوں اور شدید مشکلات کے باوجود ایرانی افواج آج پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو دشمن کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور شدید مشکلات کے باوجود ایرانی افواج آج پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران عالمی دباؤ کا مقابلہ ہمت، طاقت اور قومی یکجہتی کے ساتھ کرے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ایران امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ عملی طور پر مکمل جنگ کی حالت میں ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی نہیں چاہتے کہ ایران اپنے پیروں پر کھڑا ہو اور خودمختار ریاست کے طور پر آگے بڑھے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ایران کو کمزور نہیں کر سکتی۔

ایرانی صدر نے زور دیا کہ قومی اتحاد ہی ملک کی اصل طاقت ہے اور اسی کے ذریعے تمام بیرونی سازشوں اور دباؤ کا مقابلہ کیا جائے گا۔