Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد، شدید زخمی ہوگئے

سٹی کورٹ میں رجب بٹ پر وکلا کا حملہ

کراچی میں سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ان کے منہ اور جبڑے سے خون بہنے لگا۔

واقعے کے دوران رجب بٹ کے ساتھ ٹک ٹاکر ندیم نانی والا پر بھی تشدد کیا گیا اور دونوں کے کپڑے پھٹ گئے۔

وکلا کا مؤقف ہے کہ رجب بٹ نے ویڈیو میں انہیں گالیاں دی تھیں، تاہم رجب بٹ کے وکیل میاں اشفاق نے فوری بیچ بچاؤ کرتے ہوئے انہیں کراچی بار لے جا کر معاملہ مزید بگڑنے سے روکا۔

عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی جبکہ واقعے کے بعد سٹی کورٹ میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے۔

یہ واقعہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری میں درج مقدمے کے دوران پیش آیا، جس میں توہین مذہب کے الزامات شامل ہیں۔