نئے سال کی آمد کے ساتھ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر جعلی مبارکباد اور انعامی پیغامات گردش کرنے لگے ہیں۔
نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے صارفین کا واٹس ایپ اور ذاتی ڈیٹا ہیک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس حولے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے صارفین کو آگاہ کیا کہ کسی بھی غیر مصدقہ لنک یا تحفے کے پیغام پر ہرگز کلک نہ کریں اور واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، کیونکہ ہیکرز اس کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
جعلی انعامی اسکیمیں اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغامات سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعے بھیجے جارہے ہیں۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ نئے سال کے موقع پر سائبر فراڈ کے واقعات سے بچنے کے لیے انتہائی ہوشیار رہیں۔



















