Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راحت فتح علی خان بیٹی کی رخصتی پر آبدیدہ؛ تصاویر وائرل

راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان شادی کے بندھن میں منسلک ہوگئیں

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئی ہیں۔

ماہین کا نکاح شایان کے ساتھ طے پایا اور شادی کی تقریبات میں قریبی رشتہ دار، عزیز و اقارب اور دوست شریک ہوئے۔
Rahat Fateh Ali Khan Daughter Barat Pictures & Video

نکاح، مایوں اور مہندی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جن میں ماہین نے روایتی سرخ دلہن کے جوڑے میں اپنی خوبصورتی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے زیورات بھی ونٹیج طرز کے بھاری اور دلکش تھے۔
Rahat Fateh Ali Khan Daughter Barat Pictures & Video

دولہے شایان نے کالی شیروانی زیب تن کی،جبکہ راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان ہلکی سنہری شیروانی میں تقریب میں جلوہ گر ہوئے۔
Rahat Fateh Ali Khan Daughter Barat Pictures & Video

شادی کی تقریب میں شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں، جن میں پاکستان آئیڈل کے جج اور نامور اداکار فواد خان مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے، جنہوں نے مدھم سنہری شیروانی پہنی ہوئی تھی۔
Rahat Fateh Ali Khan Daughter Barat Pictures & Video

مایوں کی تقریب کی تصاویر کے حوالے سے کچھ صارفین نے ماہین کے لباس پر تنقید بھی کی تھی، تاہم مہندی اور بارات کی جھلکیوں نے ان کے انداز کو سراہا اور تقریب کی رونق کو دوبالا کردیا۔

بار