Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کے 6 سال مکمل؛ یاسر حسین نے اقرا عزیز کو کس بات پر داد دی؟

یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ساتھ اپنی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکار یاسر حسین نے شادی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ اقرا عزیز کے لیے محبت اور مزاح سے بھرپور پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کی برداشت اور حوصلے کی تعریف کی ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے، چھ سال یوں گزر گئے جیسے ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا۔

ساتھ ہی انہوں نے مزاحیہ انداز میں کےٹو ڈائٹ کا حوالہ دے کر مداحوں کو مسکرا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اداکار نے اپنی پوسٹ میں اقرا عزیز کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں برداشت کرنے پر واقعی داد کی مستحق ہیں۔

 یاسر نے لکھا کہ وہ اقرا سے بے حد محبت کرتے ہیں اور دعا کی کہ یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے، تاہم انہوں نے مداحوں سے بھی اس دعا پر ” آمین“ کہنے کی درخواست کی۔

یاسر حسین نے اس موقع پر اقرا عزیز کے ساتھ اپنی کئی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں دونوں کی مضبوط کیمسٹری اور خوشگوار تعلق نمایاں نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اس سے قبل بھی اہلیہ اقرا عزیز کی سالگرہ سمیت مختلف مواقع پر ان کے محبت بھرے پیغامات اور تصاویر شیئر کی تھیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔