وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کے صدر، ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ امن کوششوں کےدوران گھناؤنا عمل امن، سلامتی، استحکام کےلیےخطرہ ہے، بالخصوص ایسے وقت میں جب امن کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو مذہب کے نام پر من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کے صدر کے ساتھ او روس کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم ہر قسم کے تشدد اور ایسے تمام اقدامات کو مسترد کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو سلامتی کو کمزور کرنے اور امن کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کیے جائیں۔

















