دبئی: گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کا ایک جملہ سوشل میڈیا پر چھا گیا اور ان کے قبول اسلام سے متعلق چی مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسٹار پرتگالی فٹبالر کو اپنے مستقبل کے ارادے ظاہر کرتے ہوئے انشااللہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
دبئی میں گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اگر انجری نہ ہوئی تو ان شاء اللہ 1000 گول مکمل کروں گا۔
1000 گول پورے کروں گا ان شاء اللہ
رونالڈو کے “ان شاءاللہ” نے سوشل میڈیا میں ہلچل مچادی۔ کیا اسلام قبول کرچکے ہیں؟
دبئی میں گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کا ایک جملہ سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ pic.twitter.com/sBIXBXqEBL— Hamdullah Khan (@Hamdullahkhan63) December 30, 2025
اسی جملے نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
یاد رہے کہ رونالڈو کو 2025 کا مشرقِ وسطیٰ کا بہترین فٹبالر بھی قرار دیا گیا۔ اب تک وہ اپنے کیریئر میں 956 گول کرکے ریکارڈ بنا چکے ہیں اور تاریخی ہدف سے صرف چند قدم دور ہیں۔
مداح ان کے ان شاءاللہ، عزم، فٹنس اور لگن کو سراہتے ہوئے 1000 گول کے خواب کو حقیقت بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔




















