2025 کا سال رخصت ہوا چاہتا ہے، تاہم یہ سال پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آیا۔ جہاں ایک طرف مختلف شعبوں میں نامور شخصیات نے کامیابیاں سمیٹیں، وہیں شوبز ستاروں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
ایک وقت تھا جب فنکاروں کی شادیوں کی خبریں اور تقریبیں بڑے پیمانے پر میڈیا کی زینت بنتی تھیں، لیکن اب سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کو خوشیوں کی اطلاع دی جاتی ہے۔ رواں برس شوبز کی دنیا کے کئی نامور فنکاروں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا اور خوشیوں کے گیت گائے۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان
فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے منجھے ہوئے اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے 2025 کے آغاز میں اپنی شادی کی تصدیق کی۔
View this post on Instagram
فروری 2025 میں سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں دونوں کا نکاح ہوا، جس کے بعد قریبی دوستوں کے لیے ایک عشائیہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس عشائیے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں دونوں کی محبت اور کیمسٹری واضح طور پر نظر آئی۔ ان دونوں کی کہانی “جنت سے آگے” کے ڈرامے کے بعد عوامی سطح پر مشہور ہوئی تھی۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں، جو لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی تھیں۔
View this post on Instagram
تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا: “اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا” اور ساتھ ہی “ماورا امیر ہوگئی” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوبز انڈسٹری بالکل اچھی نہیں، چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اس کا حصہ نہ بنے؛ یاسر حسین
نیلم منیر
پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی بھی سال 2025 میں ہوئی۔ نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے، اور یہ شادی پسند کی بنیاد پر ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
احمد علی اکبر
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے کامیاب ہونے والے اداکار احمد علی اکبر نے بھی 2025 میں اپنی ذاتی زندگی کا نیا باب شروع کیا۔ احمد علی اکبر عالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے الگ رکھتے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی خبریں منظرِ عام پر آئیں، جس میں ان کی شادی ماہم بتول سے ہوئی، جو ایک سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر اور وکیل ہیں۔
دیگر فنکاروں کی شادی
اس سال شوبز کی دنیا کے دیگر معروف چہرے جیسے اداکار و ماڈل عمر شہزاد، گلوکارہ آئمہ بیگ اور مقبول ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی کے بھی چرچے رہے۔
ان سب کی شادیوں کی خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس نے ان کے مداحوں کو خوش کر دیا۔
















