فیصل آباد روڈ پر پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ مسافر وین اور کالج کے طلبہ کو لے جانے والی بس کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، جاں بحق ہونے والوں میں طلبہ اور مسافر شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ سڑک پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔



















