Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوانوں کا سال نو پر قوم کے نام اہم پیغام

لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوانوں نے نئے سال کی آمد پر قوم کے نام جرأت، قربانی اور وطن سے غیر متزلزل محبت سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔

فوجی جوانوں نے کہا کہ شدید سردی، برفانی موسم اور دشوار گزار جغرافیہ بھی اُن کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

پیغام میں جوانوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھروں اور اہلِ خانہ سے دور، برف میں مورچوں پر کھڑے ہو کر وطنِ عزیز کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے واضح کیا کہ سرحدوں پر افواجِ پاکستان کی موجودگی ہی قوم کے اطمینان اور سلامتی کی ضمانت ہے۔

فوجی جوانوں نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دشمن کو سرحد پار سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افواجِ پاکستان متحد ہو کر دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

پیغام کے اختتام پر کہا گیا کہ افواجِ پاکستان کے تمام جوان شب و روز وطنِ عزیز کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی جرأت اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں