پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے ٹک ٹاک اور یوٹیوب اکاؤنٹس سے کمائی کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دی ہیں۔
رجب بٹ کے یوٹیوب پر 8.34 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 2.7 ملین فالوورز موجود ہیں، وہ حال ہی میں ویزہ منسوخی کے بعد برطانیہ سے وطن واپس آئے ہیں۔
رجب بٹ نے ایک اور یوٹیوبر نادر علی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جلاوطنی کے دوران بھی ان کی آمدنی متاثر نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں تقریباً 2.5 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا مگر ان کے دوست یوٹیوب چینل سنبھالتے رہے اور وہ کبھی کبھار ہی آن لائن نظر آتے تھے۔
انہوں نے بتایا ’’واپس آ کر میری ویور شپ دوبارہ بڑھ گئی ہے اور کمائی معمول کے مطابق جاری ہے‘‘۔
ندیم نانی والا نے بھی انٹرویو میں بتایا کہ جلاوطنی کے دوران رجب بٹ روزانہ ٹک ٹاک لائیو پر آتے رہے اور اچھی خاصی کمائی کی۔
ندیم نانی والا کے مطابق انہوں نے تمام ادائیگیاں چیک کی ہیں اور یہ وہی رقم تھی جو ڈکی بھائی نے بائننس کے ذریعے فراہم کی تھی۔
رجب بٹ نے مزید کہا کہ یہ سب روزی روٹی کے لیے تھا۔ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے لائیو ہوتا اور اتنی کمائی کرتا جو عام طور پر چھ ماہ میں یوٹیوب سے ہوتی ہے۔ محنت اور حکمت عملی سے ہی کمائی ممکن ہے۔

















