Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سال کی پہلی بڑی خوشخبری

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پہلا ون ونڈو سہولت مرکز قائم

لاہور: حکومتِ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سال کی پہلی بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پہلا ون ونڈو سہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے، جہاں ایک ہی جگہ پر دو درجن سے زائد خدمات فراہم کی جائیں گی۔

سہولت مرکز میں نادرا، اراضی ریکارڈ، پولیس اور کسٹم سمیت مختلف محکموں کے کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل فوری اور آسانی سے حل کیے جاسکیں۔

صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب راشد نصراللہ نے سہولت مرکز کا دورہ کیا جبکہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے سربراہ بیرسٹر امجد ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ مستقبل میں اس سہولت مرکز کے دائرہ کار کو ہوائی اڈوں اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانوں تک بھی وسعت دی جائے گی، تاکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو براہِ راست سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ خبریں