Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر اور سجل علی کی شادیوں سے متعلق دعوے، حقیقت یا محض گپ شپ؟

2026 میں ہانیہ عامر اور سجل علی کی شادی کس سے ہوگی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی معروف اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی کی ممکنہ شادیوں سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ گلوکار و اداکار عاصم اظہر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو سکتی ہیں جبکہ سجل علی کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

یہ دعوے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں سامنے آئے، جہاں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ ممکنہ طور پر پہلے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی ہوگی، جس کے بعد سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی متوقع ہے، تاہم شو میں نہ تو کسی تاریخ کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی کسی مقام کی نشاندہی کی گئی۔

ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے ردِعمل مختلف نظر آئے۔ کچھ صارفین نے دونوں اداکاراؤں اور ممکنہ جوڑوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Current (@thecurrentpk)

سجل علی نے شادی سے متعلق خبروں پر کسی واضح تردید یا تصدیق کے بجائے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ کسی بھی اہم خبر کی تصدیق مناسب وقت پر خود اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کریں گی۔

دوسری جانب ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جانب سے بھی شادی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ابھی تک متعلقہ شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہ ہونے کے باعث یہ خبریں محض قیاس آرائیوں تک محدود ہیں، شائقین اس بات کے منتظر ہیں کہ آیا یہ دعوے حقیقت کا روپ دھریں گے یا سوشل میڈیا کی حد تک ہی محدود رہیں گے۔

متعلقہ خبریں