Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل؛ حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ اور آٹھویں ٹیم 185 کروڑ میں فروخت۔

اسلام آباد: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس میں جیتنے والے امیدواروں نے حیدر آباد اور سیالکوٹ شہروں کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کے لئے اسلام آباد میں تقریب کا انعقام کیا گیا جس میں ٹورنامنٹ کا عمل آگے بڑھتے ہوئے ساتویں اور آٹھویں ٹیم کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کے طور پر حیدرآباد کا انتخاب کیا گیا ہے جسے ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔

اس موقع پر مالک حیدرآباد ٹیم فواد سرور کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لیے کو اوزیڈ ڈیولپرز نے ریکارڈ 185 کروڑ روپے کی بولی لگا کر خرید لیا جس کے بعد انہوں نے سیالکوٹ شہر کا انتخاب کیا۔

اوزیڈ ڈیولپرز کے حمزہ مجید نے بتایا کہ پہلے تیاری تھی لیکن رقم تھوڑی زیادہ ہوگئی ہے اور آٹھویں ٹیم کا نام سیالکوٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں ٹیموں کی تعداد آٹھ ہوجائے گی جسے لیگ کی تاریخ کا نیا اور اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔