پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو نئی ٹیموں کی ریکارڈ فروخت کے بعد اب ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے آکشن کے لیے پی سی بی کی جانب سے جلد اشتہار دیا جائےگا، جبکہ علی ترین بھی ملتان سلطان کی بڈنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
پی سی بی نے ملتان سلطانز کو سیزن 11 کےلیے خود چلانے کا اعلان کیاتھا، تاہم پی ایس ایل میں دو فرنچائزز کی رکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز کی نیلامی سے پی سی بی کو کتنا فائدہ ہوگا؟
ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کیاجائےگا، جس کے آکشن کے لیے بھی تمام بڈرز حصہ لے سکیں گے۔
دوفرنچائزز کے لیے اپنائےگئے طریقہ کار کے تحت ہی ملتان سلطانز کی آکشن کاامکان ہے، جبکہ پی ایس ایل سیزن 11 میں ملتان سلطانز بھی نئے آنر کے ساتھ ان ایکشن ہوگی۔



















