Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل

وفاقی شرعی عدالت کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہوگئی۔

چیف جسٹس امین الدین خان اور دیگر ججز نے وفاقی شرعی عدالت کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جس کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے تین بینچز نے اسی عمارت میں مقدمات کی سماعت شروع کر دی۔

افتتاحی تقریب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل اور صدر سپریم کورٹ بار بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے افتتاح کے بعد سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کا آغاز کیا۔