پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 2026 سے قبل ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔
بورڈ نے دلچسپی رکھنے والے فریقین سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرائیں، پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2026 ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ
نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے اور مکمل میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا تاکہ ٹیم کی ملکیت کا فیصلہ منصفانہ اور واضح ہو۔
یہ اقدام پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کے مستقبل اور ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



















