شہر قائد میں آج صبح سے ہی دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 2 میٹر تک محدود ہوگئی ہے، دھند کی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
شہر قائد میں کل شام سے ہواؤں کی رفتار تبدیل ہوئی ہیں، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے سردی کی شدت میں کمی اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سردی کے ڈیرے، پارہ سنگل ڈجٹ تک گرگیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ آنے والے ایک ہفتے تک موسم اسی طرح رہے گا، رات میں بھی درجہ حرارت 15 تا 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوگا۔

















