Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردیوں کی تعطیلات ختم؛ تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

بچوں کی موجیں ختم ہوگئیں، والدین بچوں کو لیکر اسکول پہنچ گئے

راولپنڈی میں سردیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے ہیں۔

بچوں کی موجیں ختم ہوگئیں، والدین بچوں کو لیکر اسکول پہنچے، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔

پنجاب حکومت نے سردیوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد مجموعی طور پر تعلیمی ادارے ایک ماہ بند رہے۔

تعلیمی اداروں میں اوقات کار کا نیا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے، نئے اوقات کار کے مطابق تعلیمی ادارے 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور ڈیڑھ بجے چھٹی گی۔

تاہم، طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے یونیفارم کی پابندی میں عارضی نرمی بھی کی گئی ہے، طلبہ و طالبات کسی بھی رنگ کے سویٹر، کورٹ، جیکٹس ٹوپیاں اور موزے پہن سکتے ہیں۔