Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ انصاری مریم اورنگزیب کے حق میں بول پڑی

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے لک کا موازنہ ان کی پرانی تصویروں سے کرتے ہوئے کئی طرح کے سوالات اٹھائے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ بشریٰ انصاری نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پر تنقید کرنے والوں کھری کھری سنادی۔

بات یہاں سے شروع ہوتی ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکی شادی کی تقریبات میں جہاں سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی، وہیں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اپنی منفرد اور نئی لُک کے باعث مرکزِ نگاہ بن گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے لک کا موازنہ ان کی پرانی تصویروں سے کرتے ہوئے کئی طرح کے سوالات اٹھائے، جبکہ اس دوران کچھ افراد نے اس تبدیلی کو خواتین کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا اور شوبز شخصیات اور فیشن ماہرین نے بھی مریم اورنگزیب کے نئے لُک کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کراچی کے مسائل پر ذمہ داران پر برس پڑیں

تاہم بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا پرمریم اورنگزیب کے دفاع کرتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں مریم کو ذاتی طور پر اچھی طرح جانتی ہوں۔ ان کا وزن کم کرنے کا سفر ان کی عزم، طاقت اور مستقل مزاجی کی عکاسی کرتا ہے۔ شاباش مریم! آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشاء اللہ۔