Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ گل پلازہ ریسکیو آپریشن کا 5واں روز، ہلاکتیں 33 تک پہنچ گئیں، 80 افراد لاپتہ

پلازہ کے فرنٹ، پہلے ، دوسرے تیسرے حصے پر سرچنگ کا کام مکمل کرلیاگیا ہے

سانحہ گل پلازہ ریسکیو آپریشن کا آج 5واں  روز ہے، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی جبکہ 11 کی شناخت مکمل کرلی گئی۔

ڈی سی ساؤتھ جاویدکھوسو کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 80 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں، تاہم آپریشن 70 فیصد مکمل کرلیاگیا ہے۔

ڈی سی ساؤتھ نے مزید کہا کہ رات گئےعمارت کی چھت پر لگی وزنی غیرضروری اشیا کو اتارلیاگیا، وزن کم ہونے سے آپریشن میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کے بعد ایس بی سی اے نے رمپا پلازہ کو غیرمحفوظ قرار دیدیا

دوسری جانب فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ کے فرنٹ حصے، پہلے ، دوسرے تیسرے حصے پر سرچنگ کا کام مکمل کرلیا، جبکہ رمپا پلازہ کے برابروالے حصے میں دوسرے اور تیسرے فلور پر سرچنگ کا کام آج شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں