Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر اداکار راشد محمود کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

سینئر اداکار راشد محمود کی طبیعت ناساز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

حال ہی میں راشد محمود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی بیماری اور صحت کی صورتحال سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

ویڈیو میں اداکار راشد محمود نے بتایا کہ وہ گزشتہ بیس روز سے بستر پر ہیں، وہ پہلے ہی دل کے مریض ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں انہیں ریڑھ کی ہڈی (ورٹیبرا) کے مسائل کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد مختلف علاج کروائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ منتقل کیا گیا، جہاں متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

اداکار نے کہا کہ علاج کے بعد اب وہ کچھ حد تک چلنے کے قابل ہوئے ہیں، تاہم مکمل صحت یابی میں وقت لگے گا۔

راشد محمود نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ دوبارہ معمولاتِ زندگی اور کام کے قابل ہوسکیں۔