Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پینٹاگون کا نیٹو میں امریکا کا کردار محدود کرنے کا فیصلہ

زیادہ تر اہلکار نیٹو کے مشاورتی اداروں اور معاون عہدوں سے ہٹائے جائیں گے

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون نیٹو اور یورپ میں امریکا کے کردار کو محدود کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون نیٹو اور یورپ میں امریکا کے کردار کو محدود کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کے تحت یورپ میں تعینات تقریباً 200 امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر اہلکار نیٹو کے مشاورتی اداروں اور معاون عہدوں سے ہٹائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے حوثی تنظیم کے 21 افراد و اداروں اور بحری جہاز پر پابندیاں لگادیں

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ اقدام امریکی دفاعی حکمتِ عملی میں تبدیلی کا حصہ ہے، جس کا مقصد وسائل کو دیگر اہم خطوں اور ترجیحات پر مرکوز کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے نیٹو میں امریکا کے اثر و رسوخ اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ عسکری تعاون پر سوالات بھی اٹھ سکتے ہیں۔

پینٹاگون کی جانب سے اس معاملے پر تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم دفاعی ماہرین کے مطابق یہ قدم یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں